صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کا اپنے آبائی حلقہ نارووال میں سہولت بازاروں کا دورہ

نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)

صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کا اپنے آبائی حلقہ نارووال میں سہولت بازاروں کا دورہ۔

اس موقع پہ ڈی ۔سی نارووال شاہد زمان لک ۔ ڈی ۔پی ۔اوہ نارووال ذوالفقار احمد ۔فوکل پرسن پرائسزوانڈسٹریز ذیشان نیازی ۔اے ۔سی نارووال سیدہ تہنیت بخاری سمیت دیگر افسران ہمراہ ۔

صو با ئی وزیر اوقا ف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے وزیر اعلی پنجا ب کی ہدایت پر ضلعی انتظا میہ کی طر ف سے لگنے والی سہو لت با زار اور عام ما رکیٹ کا بھی دورہ کیا۔

صو با ئی وزیر اوقاف پنجاب نے سہو لت با زار میں فوڈ ،زراعت ،لا ئیو سٹا ک اور ما رکیٹ کے سٹا لز پر اشیا ءکی قیمتو ں اور کو الٹی کا بغور جا ئزہ لیا ۔صوبا ئی وزیراوقاف نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شاندار سہولت با زاروں کے قیا م پر ڈپٹی کمشنر نا رووال اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہو ئے کہا کہ نا رووال میں قا ئم کر دہ سہو لت با زار پنجا ب کے دیگر اضلا ع کے لیے رو ل ما ڈ ل ہیں ان با زاروں صارفین کے لیے کیے جانے وا لے اقداما ت انتہا ئی قابل تحسین ہیں ۔

صو با ئی وزیر اوقا ف پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ ذخیر ہ اندوز اور گراں فروش اب حکومت کی گرفت سے نہیں بچیں گے ،حکومت مہنگا ئی کے جن کو بو تل میں بند کرکے رہے گی ۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ ما فیا کے دن گنے جا چکے ہیں اور اب شہر یو ں کو صاف ستھر ی اور ملا و ٹ سے پا ک اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کو الٹی اور قیمتوں پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا

، پر ائس مجسٹریٹس سہو لت با زاروں کے ساتھ ساتھ عا م ما رکیٹ پر کڑی نظر رکھیں ، عا م دوکاندار ہو یا سہو لت با زار کسی دوکا ندار کو نمایا ں طور پر نر خ نا مہ آویزاں کرنا ہو ں گے بصورت دیگر سزا بھگتنا ہو گی ۔

صو با ئی وزیر اوقاف نے کہا کہ شہریو ں کو سستی اورصاف ستھر ی اشیا ءکی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پنجا ب حکومت کی طر ف سے سہو لت با زاروں کا قیام ایک انقلابی قد م ہے جس کی بدو لت عام شہریو ں کو بھر پور ریلیف مل رہا ہے ۔پنجا ب بھر کے تما م سہو لت با زاروں میں چینی اور آٹا وافرمقدار میں مو جود ہے اورعام شہر ی با آسانی خرید وفروخت کررہے ہیں ۔

صوبا ئی وزیر اوقا ف پنجا ب نے سہو لت بازار میں سبزیو ں ،پھلو ں ،کریا نہ ، گو شت اور آٹے کے سٹا ل کا بھی معا ئنہ کیا اور دیگر اشیا ءکے ساتھ ساتھ آٹا کی کوالٹی اور وزن کو بھی چیک کیا ۔ ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نارووال نے صو با ئی وزیر اوقاف پنجا ب کو پر ائسز کے حوا لے سے مکمل دیتے ہو ئے بتایا

کہ ظفروال میں ایک جبکہ شکر گڑھ اور نا رووال میں دو دو سہو لت با زاروں کے علاوہ قلعہ احمد آبا د اور بد وملہی میں بھی ٹا ﺅ ن کمیٹی کی سطح پر سہو لت با زار لگا ئے گئے ہیں جہاں پر آٹا اور چینی وا فر مقدار میں مو جود ہے اور سہو لت با زار میں شہر یو ں کو عام مارکیٹ سے کئی گنا سستی اشیا ءخوردو نو ش کی فراہمی کا سلسلہ جا ری ہے ۔ ڈی سی نا رووال نے بتایا کہ پر ائسز کے حوا لے سے جا ری مہم کے دوران ذخیرہ اندوزی ،ملا وٹ اور اوور چا رجنگ کی مد میں پچھلے دو تین رو ز کے دوران ضلع بھر میں 45مقد مات درج کرادیئے گئے ۔

یہ خبر ( نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر ) نے ارسال کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بڑاگواہ کےمحلہ عبیداللہ کی گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل

Sat Oct 24 , 2020
ڈومیلی(محمد نبیل حسن ) بڑاگواہ کےمحلہ عبیداللہ کی گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل ایم پی اے راجہ یاورکمال اور راجہ معروف عابد کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتےہیں۔مکین.تفصیلات کیمطابق یونین کونسل نگیال میں ترقیاتی کام جاری ہیں ۔جس میں بڑاگواہ کے محلہ عبیداللہ میں […]

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930