مانسہرہ ٹریفک پولیس کا سکولز میں روڈ ایکسڈنٹ کی Awareness Campaign کا آغاز

( نیوز رپورٹر – نذیر احمد ساغر )

مانسہرہ ٹریفک پولیس۔۔۔

از دفتر پی۔آر۔او ضلع مانسہرہ

ڈی آئ جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن اور ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کی خصوصی ہدایات پر روڈ ایکسڈنٹ کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لئیے مانسہرہ ٹریفک پولیس نے سکولز میں باقاعدہ طور پر Awareness Compaign کا آغاز کردیا۔

اسی سلسلہ میں آج مورخہ 23.10.2020 کو ٹریفک انچارج مانسہرہ انسپکٹر مدثر ضیاء نے تعمیر نو پبلک سکول مانسہرہ میں طلباء کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک رولز کے حوالے سے اہم لیکچر دیا۔
ٹریفک انچارج مانسہرہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں سب سے زیادہ اموات روڈ ایکسڈنٹ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔جس کی مین وجہ لوگوں میں ٹریفک رولز کی آگاہی کا نہ ہونا ہے۔

ٹریفک انچارج کا کہنا تھا کہ آپ بچیاں اپنے والدین سے ہر بات منوا سکتی ہیں۔اپنے گھروں میں جاکر اپنے والدین کو بتائیں کہ وہ اپکے کمسن بھائیوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی چلانے کی اجازت ہرگز مت دیں۔جب تک کہ انکا لائسنس نہ بن جاۓ۔

اور جب والدین بھی گھر سے بائیک پر نکلنے لگیں تو اپنے والدین کو بھی بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل مت چلانے دیں۔

انکامزید کہنا تھا کہ اپ لوگ جب بھی سکول آئیں یا واپس گھر جانے لگیں تو جس گاڑی میں اپ لوگ جارہے ہوں اگر ڈرائیور اوورسپیڈکرتا ہے یا غلط اورٹیک کرتا ہے تو اسکو اسی وقت ٹوکیں کہ اپ کے ساتھ بہت سی اور بھی قیمتی جانیں بیٹھی ہوئ ہیں۔انھیں احساس دلائیں کہ دیر سے پہنچنا نہ پہنچنے سے بہتر ہے۔

ٹریفک انچارج نے روڈ کراس کرنے کے حوالے سے طلباء کو بتایا کہ اپ جب بھی روڈ کراس کرنے لگیں تو پہلے اپنی دائیں جانب دیکھا کریں اسکے بعد بائیں جانب اور آخری بار پھر دائیں جانب دیکھنے کے بعد روڈ کراس کیا کریں۔تاکہ اپ خود کو روڈ ایکسڈنٹ سے محفوظ رکھ سکیں۔

مانسہرہ ٹریفک پولیس نے ڈی آئ جی ہزارہ اور ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں کمسن موٹرسائیکل سواروں ، بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں اور پھٹے ہوۓ سلنسر والے موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

کل کے دن میں 400 سے زاہد موٹرسائیکل ٹریفک دفتر اور مختلف تھانوں میں بند کئیے گئے ہیں۔

اب تمام موٹرسائیکل والدین سے بیان حلفی لینے کے بعد چھوڑے جائیں گے کہ وہ آئندہ اپنےکمسن بچوں کو موٹرسائیکل نہیں دیں گے۔


یہ خبر ( نیوز رپورٹر – نذیر احمد ساغر ) نے ارسال کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹیکسلا : بڑی پھاٹک کے قریب ٹرین نے ایک شخص کو کچلا دیا

ہفتہ اکتوبر 24 , 2020
سید نقاش مہدی ڈپٹی بیورو چیف (ٹیکسلا) ٹیکسلا بڑی پھاٹک کے قریب ٹرین نے ایک شخص کو کچلا دیا ۔۔۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد پشاور سے آنے والی ریل گاڑی جو کہ راولپنڈی کی طرف جا رہی تھی ۔اس کے نیچے آکر ایک شخص جان بحق ۔۔۔عینی شاٸدین […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: