چکوال (عاطف منظور ڈار بیورو چیف )
سب جیل چکوال پر بھی نظر ثانی کی ضرورت ہے،کشادہ مکمل پختہ سڑک گزشتہ عرصے سے تاحال عدم توجہ کی بناء پر سیکورٹی رسک بن سکتی ہے جس کے
متعلق جیسا کہ ڈپٹی کمشنر چکوال سابقہ جاوید نے بھی یقین دلایا کہ وہ اس بارے میں جلدی حکام بالا تک رسائی حاصل کرنے کے بعد اس مسئلہ کو حل کرنے میں
کوئی بھی کثر باقی نہیں چھوڑ وں گا ، گوندل عمر حیات سپرنٹنڈنٹ جیل کافی عرصہ ادھر تعیناتی کے دوران ہر وقت اس بارے میں کوششیں کرتے ہوئے چلے گئے اور
جاوید محمود ڈپٹی کمشنر چکوال سابقہ کا بھی تبادلہ ہوگیا۔اور ادھر مقامی لوگوں نے بھی میڈیا کے ذریعے متعلقہ حکام کو اس بارے میں کوششیں کیں لیکن اس بارے
میں حل نہیں نکالا گیا ہے جو کہ اب سیکورٹی رسک بن گیا ہے سڑک بمشکل 18فٹ بھی ہو موقع ملاحظہ کریں اورموڑ بھی کافی حد تک اس بارے میں درست نہیں کے
ایمر جنسی حالات میں ٹائم ضائع ہو۔عوامی حلقوں اور چکوال کے ہر فرد جو اس سے منسلک ہے اس کی اور عوامی سطح پر شہریوں نے بذریعہ عوامی للکار حکام سے
اپیل کی ہے کہ جلد از جلد اس بارے میں حل نکالتے ہوئے پختہ سڑک کی چوڑائی مکمل طور پر ہو تعمیر کروائی جاۓ ڈسٹرکٹ جیل کافی عرصہ سے سننے میں آیا ہے
جو ابھی تک نہیں پتہ چلا کہ کب کہاں بنے مگر موجودہ جیل کی طرف توجہ دی جائے اور اس کے دیگر مسائل کا حل نکال کر اس سڑک کی تعمیر مکمل طور پر نئے طرز
سے تیار کی جاۓ جو وقت کی اہم ضرورت ہے-
یہ خبر ( عاطف ڈار ۔ بیوروچیف ) نے ارسال کی ۔