(بلال حسن – سٹی رپورٹر)
سیالکوٹ پولیس کا جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن دوران
سرچ آپریشن بھاری مقدار میں منشیات، شراب، ناجائز اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد متعدد ملزمان گرفتار.
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل عمران عباس چدھڑ نے ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ سب انسپکٹر ولایت حسین کے ہمراہ تھانہ صدر کے علاقوں کوٹ
منڈیانوالہ،کوٹ راجکور اور پکی کوٹلی میں سرچ آپریشن کیا. سرچ آپریشن میں الیٹ فورس سمیت تین تھانوں کی نفری نے حصہ لیا اس دوران بلیئرڈ و سنوکر کلبوں و
دیگر مشتبہ مقامات پر چیکنگ کی گئی، کرایہ داروں کے کوائف چیک کئے گئے –
یہ خبر (بلال حسن – سٹی رپورٹر ای این این نیوز) نے ارسال کی