ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری، پاکستان میں پابندی ختم کر دی گئی

( ڈاکٹر بخت اللہ جدران – نمائندہ خصوصی )

ای این این ٹی وی لاہور

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ معروف چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹک ٹاک مینجمنٹ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس کو بلاک کیا جائے گا اور اکاؤنٹس کی مقامی قوانین کے مطابق نگرانی بھی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بحال کرنے کا فیصلہ پی ٹی اے اتھارٹی کےاجلاس میں کیا گیا۔

TikTok is being unlocked after assurance from management that they will block all accounts repeatedly involved in spreading obscenity and immorality.
TikTok will moderate the account in accordance with local laws.

— PTA (@PTAofficialpk) October 19, 2020

ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہے اور اس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی موادکی مسلسل نگرانی اورایسےاکاؤنٹس معطل کرنےکامقامی نظام بنادیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی گئی تھیں جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا

یہ خبر ( ڈاکٹر بخت اللہ جدران – نمائندہ خصوصی ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایس ایچ او کشمور اکبر علی چنہ کا سود خورن کے خلاف کارروائی

Thu Oct 22 , 2020
کشمور گڈو : ( احمد علی – نیوز رپورٹر ) کشمور ایس ایس پی امجد شیخ کی ہدایت پے سود خورن کے خلاف کارروائی کا آغاز شروع ایس ایچ او کشمور اکبر علی چنہ سود خورن کے خلاف کارروائی کر کے دو سود کے کاروبار کرنے والے گرفتار 1. راجہ […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930