ڈومیلی:( محمد نبیل حسن )
ڈومیلی کے نواحی علاقہ بھوگی چک میں تیز رفتار کار حادثہ۔تمام
مسافر محفوظ کار سوار افراد میرپور سے بھوگی چک آرہے تھے۔
جھنگ چک پلی پرحادثہ پیش آگیاکارمکمل تباہ.
تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کی یونین کونسل اڈرانہ کے
نواحی گاٶں بھوگی چک اور جھنگ چک کے قریب پلی پر صبح
سویرے تیز رفتار کار جومیرپور سے بھوگی چک آرہی تھی اسکو
حادثہ پیش آگیا۔کار تیز رفتاری کی وجہ سے سڑک کنارے سیمنٹ سے
بنی حفاظتی دیوار سے جاٹکراٸی۔گاڑی مکمل تباہ ہوگٸی ۔اور گاڑی
میں سوار تمام افراد بلکل محفوظ رہے۔گاڑی کا نمبر LRV223ہے۔آپ
کو پتاتے چلیں کہ جب سے اس علاقے کی نٸی سڑکیں تعمیر ہوٸی تب
سے حادثات میں اضافہ ہوااور زیادہ حادثات تیز رفتاری کے باعث
پیش آرہے ہیں۔
خبر (محمد نبیل حسن) نے ارسال کی ہے