۔سرگودھا( ملک ظفراقبال – ڈسٹرکٹ رپورٹر)
کمسن بچوں کیساتھ جنسی جرائم دیگر جرائم کی نسبت زیادہ
عوامی توجہ حاصل کرتے ہیں ایسے مقدمات کی تفتیش کے لیۓ
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی طرف سے خصوصی طریقہ کار
وضع کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار
نے رواں سال کمسن بچوں کیساتھ جنسی جرائم سے متعلق درج
مقدمات کا جائزہ لیتے ہوۓ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام
مقدمات کی نگرانی میں خود کروں گا۔ ان مقدمات کی کی تفتیش
میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائیگی ۔انسپکٹر لیگل
قیصر عباس نے بتایا کہ رواں سال کمسن بچوں کیساتھ زیادتی کے کل
21 مقدمات درج ہوۓ جن پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے تمام مقدمات
میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات جوڈیشل بھجوایا جا
چکا ہے ڈی پی او سرگودھا نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے
ہوئے ایسے جرائم کے تدارک اور روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کرنے
کی ہدایات جاری کیں۔
یہ خبر – سرگودھا( ملک ظفراقبال ڈسٹرکٹ رپورٹر) نے ارسال کی ہے۔