اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

سید بابر علی نقوی – خصوصی نمائندہ ( سعودی عرب)

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع اور ساٹ ٹریک عدالتیں بنانے کا حکومتی فیصلہ۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف دنیا میں کہیں بیٹھ کر پاکستان میں اکاؤنٹ کھول اور آپریٹ کر سکتے ہیں۔

بلکہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں۔

حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کچھ شعبہ جات تجویز بھی کیے ہیں۔ جن میں کچھ شعبوں میں تو پہلے ہی سمندر پار پاکستانیز سرمایہ کاری کرتے ہیں جبکہ کچھ میں ان کو مواقع دیے جا رہے ہیں۔

سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے گذشتہ دو تین سال میں 21 سے 23 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائی گئی ہیں۔ اس میں سے 45 فیصد سے زائد رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری ہوتی ہے۔

وزارت سمندر پار پاکستانیز کے اعلیٰ حکام نے ای این این نیوز کو بتایا کہ پاکستانیوں کے لیے او پی ایف کی ہاؤسنگ سکیمیں موجود ہیں حکام نے بتایا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز اور سی ڈی اے کے درمیان جلد ایک معاہدہ طے پانے والا ہے جس کے تحت سی ڈی اے ایک سیکٹر ڈویلپ کرے گا جس میں تمام تر سرمایہ کاری بیرون ملک مقیم پاکستانی کر سکیں گے۔ اس کے لیے اسلام آباد میں پارک انکلیو کی ایکسٹینشن پر بات چیت جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پورٹل پر 70 فیصد شکایات رئیل سٹیٹ سے متعلق ہوتی ہیں جن میں قبضہ اور دیگر قانونی پیچیدگیاں سر فہرست ہیں۔

جس کے باعث وزارت سمندر پار پاکستانیز نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پراپرٹی سے متعلق خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے وزارت نے ساٹ ٹریک عدالتیں بنانے کا کام شروع کیا ہے۔ اس حوالے سے مسودہ قانون اس وقت وزارت قانون کے پاس ہے۔ یہ عدالتیں خالصتاً سمندر پار پاکستانیوں کے جائیدادوں سے متعلق مسائل اور قبضہ وغیرہ کے مسائل پر فیصلہ کریں گی۔


یہ خبر – سید بابر علی نقوی – خصوصی نمائندہ ( سعودی عرب) نے ارسال کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فتح جنگ : چوری کی بڑی واردات

Thu Oct 22 , 2020
( سید جعفر حسین – کراٸم رپورٹر) فتح جنگ فتح جنگ کے گاٶں ڈھوک سیداں میں چوری کی بڑی واردات۔ تجمل عباس شاہ ولد سید مقصود حسین شاہ کے گھر کا ملازم کروڑوں کے زیورات اور نقدی لے کے فرار ہو گیا۔ یہ خبر ( سید جعفر حسین – کراٸم […]

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930