سمبڑیال : وارڈن پولیس اہلکار

سمبڑیال ( سید مطیع الحسن نقوی ۔ ڈویژنل بیورو چیف )

سمبڑیال وارڈن پولیس اہلکاروں کی بدمعاشیاں

عروج پر ،رشوت نہ دینے پر ڈرائیور حضرات کے

چالان کرنے لگے، غریب ڈرائیور شدید پریشان،

ڈی پی او سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

سمبڑیال کے علاقہ موڑ سمبڑیال پر تعینات سب

انسکپٹر”عنایت بیگ” نے اختیار کا ناجائز استعمال

کرنا شروع کر دیا ہے۔موصوف نے رشوت نہ دینے

کی پاداش میں چاند گاڑی اور ٹیوٹا ہائی ایس کے

ڈرائیوروں کے چالان کرنا اور گندی گالیاں دینا

معمول بنا رکھا ہے۔چالان کرنے کی وجہ سے بعض

اوقات توتکرار کا ماحول بھی پیدا ہو جاتا ہے اسی

طرح صبح کے وقت عنایت بیگ نے ٹیوٹا ہائی ایس

کے ڈرائیور سلیم سے مبینہ طور پر رشوت کا تقاضا

کیا اور پیسے نہ دینے پر اسے گندی گالیاں دینا

شروع کر دیں جس پر دلبرداشتہ ہو کر سلیم

ڈرائیور نے اپنے کپڑے پھاڑ لیے اور وارڈن پولیس

اہلکاروں کیخلاف احتجاج کرنا شروع کر دیا جس

کو دیکھ کر باقی ڈرائیور حضرات بھی اکٹھے ہو

گئے اور وارڈن اہلکاروں کے متعلق میڈیا کو بتایا کہ

وارڈن اہلکار ہم سے صبح ناشتہ کرنے کے لیے رشوت

طلب کرتے ہیں جو ان کو ناشتہ وغیرہ کروا دیتے

ہیں وہ چالان سے بچ جاتے ہیں اور جو ان کو منہ

مانگے پیسے نہ دے اس کو گندی گالیاں بھی دیتے

ہیں اور 300 سے لیکر 500 تک کا چالان بھی کر

دیتے ہیں جبکہ چالان رسید اپنے پاس رکھ کر موقع

پر خود ہی پیسے وصول کرتے ہیں جو کہ سراسر

قانونی کی خلاف ورزی ہے۔چاند گاڑی اور ٹیوٹا ہائی

ایس ڈرائیوروں نے سمبڑیال موڑ پر شدید احتجاج

کرتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے

کا مطالبہ کیا ہے۔


یہ خبر – سمبڑیال ( سید مطیع الحسن نقوی ۔ ڈویژنل بیورو چیف ) نے ارسال کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہری پور : موٹر سائیکل اور کار میں تصادم

Thu Oct 22 , 2020
( سروش خان – ای این این نمائندہ ) ہری پور جی ٹی روڈ بوائز ڈگری کالج کے پاس موٹر سائیکل اور موٹر کار میں تصادم ۔ تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی مقامی افراد نے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا. یہ خبر ( سروش خان – […]

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930