آصف حسین شاہ ۔ نمائندہ enn
اٹک ( آصف حسین شاہ سے ) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی ہدایات کی روشنی میں ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں خصوصی سستے بازار قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں تمام اشیائے خوردونوش ارزاں نر خوں پر دستیاب ہوں گی انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات اور مہنگائی کے دور میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف افسران ان بازاروں کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں ڈی سی اٹک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان بازاروں سے اشیائے ضروریہ خرید یں اور حکومت پنجاب کی طرف سے اس سہولت کا فائدہ اٹھائیں ۔
