جیکب آباد (نمائندہ عبدالباقی ۔ ENN سٹی رپورٹر )
جیکب آباد پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین ورکس کا ڈویژنل رہنما بابو محمد حنیف لاشاری محمد علی شیخ کی قیادت میں سینکڑوں واپڈا ملازمین کا واپڈا آفس سے واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
جس میں وفاقی حکومت کے خلاف سخت نعریبازی کی گئی اس موقع پر بابو محمد حنیف لاشاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت غریب عوام کو بیروزگار کرنا چاہتی ہے
نیازی حکومت کا واپڈا کو نجکاری کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا کیونکہ ملک بہر میں ہم ایک پیج پر ہیں اس حکومت میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہے