کبیروالا( رانا اکبر علی ۔ نمائندہ ای این این نیوز )
ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خوروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ”سہولت بازار“ قائم کرکے شہریوں کو سستے داموں اشیائے خوردنوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،چینی اور آٹا سمیت دیگر ضروریات زندگی وافر مقدار میں دستیاب ہیں،
مالی مفادات کیلئے مصنوعی بحران پیداکرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے چوک ٹاؤن ہال کبیرو ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے سہولت بازارکے مختلف سٹالوں پر جاکر اشیائے خورد ونوش کا معیار اور مقدار کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی کبیروالا شیخ قاسم شکیل اور صدر تحریک انصاف کبیروالا سٹی چوہدری سعید اقبال گل بھی اور دیگر بھی موجود تھے۔