( عمر شہزاد – ای این این نمائندہ )
شہریوں کو مائیکرو فنانشل بنک کا جھانسہ دے کر لوٹ مارکرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار۔
ملزمان کے قبضے سے فراڈ کے لیے استعمال ہونے والے لیپ ٹاپ، 15 موبائلز فون،مختلف کمپنیوں کی 35 سے زائد سمیں برآمد
مخبر کی اطلاع پر ایس پی سٹی عمر خان کی سربراہی میں سیکریٹریٹ پولیس ٹیم نے پولیس ٹیم نے فراڈ کرنے والے گینگ کو بری امام کے علاقہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
کسی شہری کے ساتھ اس قسم کی واردات ہوئی ہے تو فوراً تھانے رابط کریں۔
یہ خبر ( عمر شہزاد – ای این این نمائندہ ) نے ارسال کی ہے۔