پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ

گیارہ جماعتی حکومت مخالف اتحاد، پی ڈی ایم گوجرانوالہ میں اپنے پہلے مشترکہ جلسے کے بعد کراچی کے جناح باغ میں جلسے کا انعقاد کر رہی ہے جہاں اب سے کچھ دیر قبل مریم نواز، بلاول بھٹو اور دیگر رہنما جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔

باغِ جناح میں ہونے والے جلسے کی میزبان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے آن لائن خطاب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مہمان خاص مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز ہیں جو پہلی بار سندھ میں اپنی سیاست کا آغاز کریں گی۔

مریم نواز بذریعہ ہوائی سفر کراچی پہنچی تھی جہاں انھوں نے مزار قائد پر حاضری بھی دی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

مریم نواز نے اب سے کچھ دیر قبل کراچی کے نجی ہوٹل میں میڈیا ےس مختصر گفتگو میں کہا کہ کراچی میں جس طرح استقبال ہوا وہ یاد رکھوں گی۔ انھوں نے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم عوام کی صحیح طرح ترجمانی نہیں کر سکے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف کے آن لائن خطاب کے لیے بھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل متحدہ اپوزیشن کا پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا تھا جس میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف نے اپنی تقریر میں فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پر اپنی حکومت کو رخصت کرنے اور عمران خان کی حکومت کے لیے جوڑ توڑ کرنے کے الزامات لگائے تھے۔

ادھر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے کراچی پہنچ کر ایک نجی ہسپتال میں ملاقات بھی کی ہے۔

پی ڈی ایم کے جلسے کے آغاز سے پہلے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی تحریک

پیر اکتوبر 19 , 2020
ٹیکسلا : ( سید نقاش مہدی – ڈپٹی بیورو چیف ) لاہور: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یومِ تاسیس کی عظیم الشان تقریب میں شرکت اور فکر انگیز خطاب منعقدہ تقریب میں پاکستان کی نامور […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: