اپوزیشن کا آج کراچی میں جلسہ، مریم نواز، بلاول اور فضل الرحمان اسٹیج پر پہنچ گئے

باغ جناح کے پنڈال میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری

کراچی: حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم آج کراچی میں اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہا ہے، باغ جناح میں سیاسی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، خطاب کے لیے مریم نواز، بلاول، اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگرسیاسی قائدین اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا دوسرا سیاسی و عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کراچی باغ جناح میں ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے کارکنان شرکت کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی میزبانی میں پنڈال سج گیا ہے، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔

جلسے میں ایمل ولی خاں، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، شاہ اویس نورانی، علامہ ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک، افتخارحسین، امیر حیدرخان ہوتی، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور دیگر بھی جلسے میں شرکت کررہے ہیں۔پنڈال میں 50 ہزار کرسیاں لگادی گئیںجلسے کے لیے پنڈال میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، جلسہ گاہ کے پانچ مرکزی دروازے ہیں جس میں تین مردوں کے لیے، ایک خواتین اور ایک دروازہ مرکزی قائدین کی آمدورفت کے لیے مختص ہے۔ جلسہ گاہ میں تمام جماعتوں کے پرچم اور خیر مقدمی بینر آویزاں کیے گئے ہیں۔

یہ پڑھیں :اپوزیشن اور وزیراعظم کے جلسوں میں جنرلوں کا نام لینے پرافسوس ہے، بلاول بھٹوپیپلز پارٹی رہنماؤں کے مطابق جلسہ گاہ میں ساؤنڈ اور لائٹنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جلسے کا اسٹیج کنٹینر سے بنایا گیا ہے جو 20 فٹ اونچا، 160 فٹ چوڑا اور 160 فٹ لمبا ہے۔ جلسہ گاہ میں پیپلز پارٹی کے 15 سو ورکرز ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں اندرونی سیکیورٹی کے علاوہ ٹریفک کنٹرول، پانی پلانے، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے اور دیگر امورکی انجام دہی شامل ہے۔

جلسہ گاہ میں خواتین کے لیے الگ جگہ مختص کی گئی ہے جہاں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ورکرزڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔ جلسہ گاہ کے اطراف انتظامیہ کے ساتھ مل کر پارکنگ اور سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف قافلوں کی آمد کے لیے مختلف روٹ کا تعین کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں داخلے سے پہلے تمام داخلی گیٹ پر واک تھرو گیٹ رکھے گئے ہیں۔ جلسے کے اسٹیج پر مرکزی اسکرین کے ساتھ 80 فٹ طویل اور 80 فٹ چوڑی ایس ایم بی اسکرین نصب کی گئی ہے

اپوزیشن کا عوامی طاقت کا پہلا مظاہرہآصف زرداری شرکت نہیں کرسکیں گےجلسہ گاہ کے اطراف سڑکوں پر بھی ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے جلسہ گاہ میں پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ جلسے سے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کا ویڈیو لنک خطاب متوقع ہے تاہم سابق صدر آصف علی زرداری بھی علیل ہونے کی وجہ سے جلسے میں شریک نہیں ہوں گے اور ان کے ویڈیو لنک خطاب کا بھی امکان نہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ

پیر اکتوبر 19 , 2020
گیارہ جماعتی حکومت مخالف اتحاد، پی ڈی ایم گوجرانوالہ میں اپنے پہلے مشترکہ جلسے کے بعد کراچی کے جناح باغ میں جلسے کا انعقاد کر رہی ہے جہاں اب سے کچھ دیر قبل مریم نواز، بلاول بھٹو اور دیگر رہنما جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔ باغِ جناح میں ہونے والے […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: