میلسی : ملک بھر کی طرح میلسی بھی غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے

غلام مصطفیٰ ۔ نمائندہ ای ۔این ۔این

میلسی : ملک بھر کی طرح میلسی بھی غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے-

اس حوالے سے میلسی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفس میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

دنیا بھر کی طرح میلسی میں بھی غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے میلسی میں غربت کے حوالے سے مرکزی سیمینار بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفس میں منعقد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام حسنین رضا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے لوگوں کو مالی امداد دی جارہی ہے اس کے علاوہ خواتین کو چھوٹے لیول پر بلا سود قرضے دے کر ان کو معاشی طور پر سپورٹ کیا جا رہا ہے

تاکہ وہ معاشرے میں باعزت روزگار کما سکیں ۔سیمینار میں موجود خواتین شرکاءنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دینا بھی لازمی ہے کیونکہ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے غربت کو کم کیا جا سکتا ہے ۔اس کے علاوہ سیمینار میں سماجی رہنما صادق مرزا نے بھی خصوصی شرکت کی.

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نکیال کے علاقہ سلُون کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اتوار اکتوبر 18 , 2020
طیب سلطانی ۔ ENN نیوز نکیال کے علاقہ سلُون کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام علاقہ کو مشکلات کا سامنا۔ آزادکشمیر نکیال کے علاقہ سلُون کی سڑکیں عوام کے لیے کسی مصبیت سے کم نہیں سیاسی لیڈر جب سلُون کا دورہ کرتے ہیں تو عوام کو لولی پاپ دیں […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: