بٹگرام پولیس

عرفان اللہ یوسفزائی ۔ نمائندہ

ہزارہ پولیس کا پہلی دفعہ محرر و مدد محرر تعیناتی کیلئے ٹیسٹ و انٹرو کا انعقاد۔۔
ہزارہ کے تمام اضلاع میں 5لیڈیز سمیت117 پولیس اہلکاروں نے محرر تعیناتی جبکہ 175نے مدد محرر تعیناتی کیلئے تحریری ٹیسٹ و انٹرویو دیا

ٹیسٹ کا مقصدتھانہ کلچر میں تبدیلی لانے کیلئے اعلی تعلیم یافتہ اور خوش اخلاق محرر و مدد محرر سٹاف کو تعینات کرنا ہے، قاضی جمیل الرحمن

ایبٹ آباد()ہزارہ پولیس نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کی سربراہی میں پہلی دفعہ تھانہ کلچر کی تبدیلی اور تھانہ میں اعلی تعلیم یافتہ، خوش اخلاق اور فرض شناس محرر و مدد محرر سٹاف کی تعیناتی ایک منفرد طریقہ کار کے تحت ٹیسٹ و انٹرویو کا انعقاد کیا گیا،

ٹیسٹ و انٹرویو ضلعی پولیس افسران کی خصوصی نگرانی میں تمام اضلاع میں منعقد کیا گیا جس میں ہزارہ کے 56 تھانہ جات کیلئے پانچ لیڈز پولیس سمیت 117پولیس اہلکاروں نے محرر تعیناتی کیلئے تحریری ٹیسٹ و انٹرویو دیا

جبکہ 175پولیس اہلکاروں نے مدد محرر تعیناتی کیلئے تحریری ٹیسٹ و انٹرویو دیاجن میں ضلع ہریپور سے 20پولیس اہلکاروں نے محرر جبکہ 24نے مدد محرر، ضلع ایبٹ آباد سے دو لیڈیز سمیت 35پولیس اہلکاروں نے محرر جبکہ 63نے مدد محرر، ضلع مانسہرہ سے تین لیڈیز سمیت 22پولیس اہلکاروں نے محرر جبکہ 28نے مدد محرر، ضلع بٹگرام سے 10پولیس اہلکاروں نے محرر جبکہ13نے مدد محرر، ضلع تورغر سے 18پولیس اہلکاروں نے محرر جبکہ 38نے مدد محرر، ضلع لوئر کوہستان سے 5پولیس اہلکاروں نے محرر، ضلع اپر کوہستان سے 11پولیس اہلکاروں نے محرر جبکہ 6نے مدد محرر اور ضلع کولئی پالس کوہستان سے 1پولیس اہلکار نے محرر جبکہ 3اہلکاروں نے مدد محرر کی سیٹ پر تعیناتی کیلئے ٹیسٹ و انٹرویو دیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے کہا کہ محرر اور مدد محرر تھانہ میں بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں انکا اچھے اخلاق اور لوگوں کی بروقت قانونی مدد فراہم کرنے سے ہی لوگوں میں پولیس کا اچھا مورال بلند ہوتا ہے،

تھانہ سسٹم میں مزید بہتری اور تبدیلی کیلئے یہ ٹیسٹ وقت کی اہم ضرورت تھا جس کیلئے ہزارہ کے تمام اضلاع میں اس ٹیسٹ و انٹرویو کا انعقاد کیا گیا ہے،

ٹیسٹ و انٹرویو میں کامیاب پولیس اہلکاروں کو جلد محرر اور مدد محرر کے سیٹیوں پر تعینات کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ قابل پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سے تھانہ میں لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیساتھ ساتھ ساتھ لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گئی اور لوگوں کو ر تھانہ کلچر بھی بہتری کی طرف گامزن ہو اور عوام کو مستقبل میں تھانہ میں ایک مثبت عوام دوست تبدیلی نظر آئے، انہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ بھر میں آئندہ بھی محرر اور مدد محرر سٹاف کی تعیناتی کیلئے اس طریقہ کار کو جاری رکھا جائے گا تاکہ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار پولیس اہلکاروں کو بھی موقع ملنے کیساتھ لوگوں کو بھی ر پولیس کلچر میں واضع تبدیلی دیکھنے کو ملے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میلسی : ملک بھر کی طرح میلسی بھی غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اتوار اکتوبر 18 , 2020
غلام مصطفیٰ ۔ نمائندہ ای ۔این ۔این میلسی : ملک بھر کی طرح میلسی بھی غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے- اس حوالے سے میلسی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفس میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: