میلسی میں نجی سکول کے پرنسپل عرفان فیض نے استاد کی عظمت اور اہمیت کو اجاگر کیا

میلسی( بیوروچیف وسیم شبیر )

استاد کو معاشرے میں روحانی والدین کا درجہ حاصل ہے کیونکہ دنیا میں والدین کے بعد اگر کسی بچے کی تربیت کی ذمہ داری کسی پر عائد ہوتی ہے

تو وہ معلم یعنی استاد ہے ۔

میلسی میں نجی سکول کے پرنسپل عرفان فیض نے استاد کی عظمت اور اہمیت کو اجاگر کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

دی اسلامک پبلک سکول کے پرنسپل عرفان فیض نے استاد کی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جب تک استاتذہ کی عزت نہیں کرو گے اس وقت تک صحیح علم

حاصل نہیں ہوتا جو طالب علم اساتذہ کا ادب کریں گے وہی ہونہار ہوں گے وہی صاحب سعادت ہوں گے وہی صاحب اقبال ہوں گے کیونکہ وہ استاد ہی ہے جو ہمیں دنیا

میں جینا اور رہنا سہنا سیکھاتا ہے۔جبکہ دوسری طرف پرنسپل شبیر آکسفرڈ سکول وسیم شبیر اور پرنسپل دی پرائم سکول آف سائنس نے میڈیا نمائندگان سے بات

چیت کرتے ہوئے بتایا کے افسوس اس بات کا ہے ہمارا معاشرہ استاد کی اہمیت کو کھو رہا ہے ۔اساتذہ کے پاس علم کی بہت بڑی طاقت ہے جو وہ طالب علموں کی

طرف منتقل کر رہے ہیں ۔استاتذہ کو چاہیے کے اخلاص نیت کے ساتھ ،جذبہ ایثار کے ساتھ،اور محبت و شفقت کے ساتھ اپنے طالب علموں کو پڑھائیں اسلام میں استاد

کا رتبہ والدین کے رتبے کے برابر قرار دیا گیا ہے ۔اچھا استاد وہ ہوتا ہے جو اپنے طالب علم کے اندر سے بہترین کو نکالے ۔اس موقع پر سمارٹن اسکول کے پرنسپل محمد

ثقلین بھی موجود تھے ۔

یہ خبر میلسی سے ( وسیم شبیر ، بیورو چیف ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ارمینیا نے آذر بائیجان کا طیارہ مار گرایا

ہفتہ اکتوبر 17 , 2020
( نیوز رپورٹر – نذیر احمد ساغر ) ارمینیا نے آذر بائیجان کا طیارہ مار گرایا نئے جنگجو آذر بائیجان فوج کی مدد کیلیے روانہ‎ یہ نیو‍‍‍‍ز (نیوز رپورٹر – نذیر احمد ساغر ) نے ارسال کی ہے

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: