جیکب آباد : (نمائندہ عبدالباقیENN)
اپنے بچوں کی بہتر تعلیم کے حصول کے لئے حکومت اور والدین کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔قاضی مشہود طاہری۔
کسی بھی مذہب یا فرقے کو برا بھلا کہنے سے گریز کریں تاکہ انتشار نہ پہلے ۔ڈاکٹر سعید اعوان طاہری
درخت لگانا سے آنکہوں کو ٹھنڈک دل کو راحت اور موسم خوشگوار رہتا ہے ۔مشتاق طاہری جماعت اصلاح المسلمین صوبہ سندھ کے رہنماؤں صدر پروفیسر مشہود
احمد طاہری محمد اقبال طاہری ڈاکٹر سعید اعوان طاہری ایک روزہ تنظیمی و تعزیتی دورے پر جیکب آباد اور گڑہی خیرو پہنچے جہاں پر ضلعی رہنماؤں نے استقبال کیا
جس کے بعد صوبائی آور ضلعی رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا اس سے قبل صوبائی رہنماؤں نے جماعت اصلاح المسلمین کے مخلص اور سینئر رہنماؤں مرحوم
خلیفہ عبدا لواحد طاہری اور مرحوم نظیر احمد طاہری کے گھر پہنچ کر انکے ورثاء سے تعزیت کر کے ان سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر قاضی
مشہود طاہری ڈآکٹر سعید اعوان مشتاق طاہری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کے بہتر تعلیم کے حصول کے لئے حکومت اور والدین کو اپنا کردار
ادا کرنا ہوگا ، اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے عطائی ڈاکٹرز کے پاس جانے کے بجائے اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے اپنا علاج کروائیں
انہوں نے مزید کہا کہ نوکریوں کے انتظار میں اپنا وقت ضایع کرنے کے بجائے اپنا کوئی چھوٹا کاروبار کریں آج کل پاکستان میں مذہبی انتشار پہلانے والے صبر اور برداشت
کا مظاہرہ کر کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں اور ایک دوسرے کو برا بھلا نہیں کہیں اس موقع پر قائدین نے مزید کہا کہ شجر کاری کرکے درخت لگائیں تاکہ ہمارے
ملک میں ٹھنڈک راحت اور موسم خوشگوار اور صاف ستہرہ ماحول مہیا ہوسکے
جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے جولائی سے شجر کاری مہم کا آغاز جاری ہے اور ہر صوبے میں میں پچاس ہزار درخت لگانے کا عزم کیا ہے اس موقع پر خلیفہ
عبد الغفار طاہری خالد علی طاہری امیر بخش طاہری علامہ محمد ایوب طاہری الہڈنو طاہری جھانگیر طاہری عبدالباقی طاہری نادر طاہری ذولفقار طاہری امداد طاہری
سمیت دیگر اراکین شریک تھے آخر میں ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں