تخت بھائی : سی پی سی ترامیم کے خلاف وکلاء کی ہڑتال

شیر گڑھ ( عبداللہ پریس رپورٹر ین این نیوز مردان )

سی پی سی ترامیم کے خلاف وکلاء کی ہڑتال 17 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گی۔۔

ضابطہ دیوانی ترامیم کے خلاف بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے جنرل باڈی کا ایک اجلاس زیر صدارت بار کے صدر فرمان علی خان ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔جس سے بار

کے جنرل سیکرٹری آفتاب احمد خان ایڈوکیٹ۔سابق صدر قمر زمان ایڈوکیٹ۔سینئیر قانون دان پیر یونس ایڈوکیٹ۔نثار خٹک ایڈوکیٹ۔مشتاق علی ایڈوکیٹ۔نواب علی

ایڈوکیٹ۔عبدالستار تاجک ایڈوکیٹ۔نادر خان ایڈوکیٹ۔صابر خان ایڈوکیٹ۔اور دیگر نے کہا۔کہ ضابطہ دیوانی ترامیم در اصل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں اتے

ہیں۔وکلاء برادری ہر فورم پر ان ترامیم کی شدید الفاظ میں مزاحمت کرےگی۔کنونشن سیمینار کے ساتھ ساتھ گورنر ھاوس۔وزیر اعلیٰ ھاوس اور صوبائی اسمبلی کا

گھیراؤ کرنے سے دریغ نہیں کریگی۔منظور کردہ قرارداد میں مجوزہ ترامیم کو منسوخ کرنے ضابطہ دیوانی کو بلا تاخیر بحال کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔بصورت دیگر تمام تر

نتائج کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی۔شیڈول کے مطابق عدالتوں کا بائیکاٹ 17 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹیکسلا : آئل ٹینکر حادثے کا شکار

ہفتہ اکتوبر 17 , 2020
ٹیکسلا : آئل ٹینکر حادثے کا شکار سید نقاش مہدی ۔ ڈپٹی بیورو چیف ٹیکسلا : موٹر وے -1 -M پر آئل ٹینکر حادثے کا شکار۔ موٹروے پولیس تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ موقع پر

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: