ڈومیلی:(محمدنبیل حسن+فرحت چوہدری)
نمبردارراجہ سہیل محمود اور راجہ بابر محمود کی والدہ محترمہ انتقال کرگئی،جن کی نمازجنازہ ادا،نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیات سمیت اہلیان
علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت،تفصیلات کیمطابق گزشتہ بڑاگواہ کی سیاسی شخصیت راجہ بابرمحمود ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف تحصیل سوہاوہ اور
نمبردار راجہ سہیل محمود کی والدہ محترمہ کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کرگئی،جن کی نمازجنازہ آبائی گاؤں بڑاگواہ میں اداکرکے مقامی قبرستان میں تدفین
کردی گئی،نمازجنازہ میں چوہدری زاہداخترصدرپی ٹی آئی ضلع جہلم،ناصرمحمود صدر پی ٹی آئی تحصیل سوہاوہ،چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی اے مسلم لیگ
ن،ڈاکٹر شبیرڈومیلی،ڈاکٹر فاخر شاہ،مہرامان اللہ سمیت علاقہ کی دیگر سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیات واہلیان علاقہ کی کثیرتعداد میں شرکت کی،لواحقین
کیساتھ دکھ اورافسوس کا اظہار بھی کیا۔نمازجنازہ علامہ مولانا تمریز چشتی صاحب نے پڑھایا۔
خبر (محمدنبیل حسن) نے ارسال کی ہے