پنڈی بھٹیاں : سابق وفاقی وزیر صحت اور ن لیگ کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ کی قیادت میں لیگی کارکنوں کا قافلہ گزشتہ روز گوجرانوالہ جلسہ کے لئے روانہ

( عامر شہزاد ڈھڈی – کرائم رپورٹر )

پنڈی بھٹیاں سابق وفاقی وزیر صحت اور ن لیگ کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑ کی قیادت میں لیگی کارکنوں کا قافلہ گزشتہ روز گوجرانوالہ جلسہ کے لئے روانہ ہوا۔تو

لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑا ڈالا اور نعرہ بازی بھی کی کئی سو گاڑیوں پر مشتمل لیگی کارکن ریلی کی صورت میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگاتے ہوئے

روانہ ہوئے۔وانگی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آئے،عمران

خان نااہل اور سلیکٹیڈ وزیر اعظم ہے اب اسکے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں،اب عمران خان کو گھر جانا ہو گا۔سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارا

مطالبہ ہے کہ آزاد،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کروائے جائیں۔لیگی کارکنوں کی گرفتاریاں اور مقدمات انہیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتے۔مہنگائی اور حکومتی

پالیسیوں سے تنگ عوام میاں نواز شریف سے محبت کرتے ہیں آج گوجرانوالہ کا جلسہ حکومت کے خلاف بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا۔حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارا

رستہ نہیں روک سکتے۔پولیس اورانتظامیہ نے ہمارے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے انکی گرفتاریوں کے لیے گھروں میں چھاپے مارے گئے،خواتین کی تذلیل کی

گئی۔ انکا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں ان رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے ہم نے بھی بندو بست کر رکھا ہے۔جلسہ اور

کورونا کی آڑ ہمارے مخالفین دشمنیوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے پولیس حکام کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا،پولیس کبھی تو آئین او ر قانون کی

پاسداری کریں۔ریلی میں لیگی ایم پی اے ڈاکٹر مظفر علی شیخ،سابق ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی، ضلعی صدر ن لیگ محمد بخش تارڑ، محمد زمان بھون،رائے

قمرالزمان کھرل،خالد بٹ، محمود صادق دھوتھڑ سمیت لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔جبکہ مسلم لیگ ن لائرز فورم کے وکلاء کی کثیر تعداد نے

عنصر محمودد ھوتھڑ ایڈوکیٹ،رانا سلیم شاکر ایڈوکیٹ، تجمل رضا ایڈوکیٹ کی قیادت میں کارواں میں شرکت کی۔

یہ نیو‍‍‍‍ز ( عامر شہزاد ڈھڈی – کرائم رپورٹر ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کھپرو : شوگران واقعے کے شہید سید مجتباہ شاہ کی یاد گار کی دوبارہ تعمیرات‎

ہفتہ اکتوبر 17 , 2020
( عبید اللہ خان – پریس رپورٹر ) کھپرو : شوگران واقعے کے شہید سید مجتباہ شاہ کی یاد گار کی دوبارہ تعمیرات شوگران واقعے کے شہید سید مجتباہ شاہ کی یاد گار کی دوبارہ تعمیرات کے لئے سٹی ایکشن کمیٹی اور ہیومن رائٹس یوتھ آرگنائزیشن کی پریس کانفرنس یاگار […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: