روہیلانوالی( شہزاد علی ۔ سپیشل رپورٹر ) سیاسی و سماجی شخصیت میاں محمد اسماعیل بھٹہ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول روہیلانوالی میں اپنی مدد آپ کے تحت ایک لاکھ سے زائد مالیت کا زرعی الیکٹرک ٹیوب ویل سکول کے درختوں اور سبزا زار کو پانی دینے کیلئے لگوا دیا
سماجی حلقوں کی طرف سے بھرپور خراج تحسین علاقہ کے لوگوں نے شکریہ ادا کیا
تفصیل کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فلاحی کام ہے میرا فرض بنتا تھا انہوں نے کہا کہ میری مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ ہمارے علاقہ میں اس طرح کے مسائل بہت ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ کام میں نے سیاست کی خاطر نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر کیا ہے انہوں نے کہا کہ کہ جس طرح درخت لگانا عبادت ہے اسی طرح درختوں کیلئے پانی کا انتظام کرنا بھی ایک عبادت ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے اس طرح کے اچھے کام کرنے کا موقع ملتا ہے انہوں نے کہا کہ میری طرف سے اس طرح کے نیکی کے کاموں میں عطیہ دینے کی فرصت ہر وقت جاری و ساری رہے گی
