( نمائندہ خصوصی احد حسین)
ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی بلوچ کے زیر نگرانی ضلع نصیرآباد
کے پولیس کانسٹیبلوں کے بی ون کے امتحان انعقاد ضلعی اسمبلی
ہال میں ہوا ۔امتحان میں ضلع کے 85 کنسٹیبلان نے شرکت کی۔ ڈی
آئی جی پولیس نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی اور اے ڈی آئی جی
پولیس نصیرآباد امیر جان مگسی نے امتحانی سینٹر کا دورہ کیا۔
دورہ کے موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی کا
کہنا تھاکہ امتحان میں کامیاب امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ کے بعد
انھیں ٹریننگ کورس کے لئے بھیجا جائے گا تاکہ ان ملازمان کی جلد
پروموشن ہو سکے ۔
یہ خبر ( نمائندہ خصوصی – احد حسین ) نے ارسال کی ہے