سکھر / ( فائق علی راجڑی – ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز )
گھوٹکی میں مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے گراں
فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، اشیاء خوردنوش کے غیر
رجسٹرڈ گودام سیل ہوں گے، تمام ہول سیلرز کو 3 روز کے اندر
خریداری بل متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس جمع کروانے کا حکم.
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ کی
زیر صدارت ان کے دفتر میں بڑہتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کے سلسلے
میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں
اور مارکیٹ کمیٹی کے عملداروں سمیت بیوپاریوں و دوکانداروں نے
بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ خبر ( فائق علی راجڑی – ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز ) نے ارسال کی ہے۔