ینگ لیڈرزکیمپ پھالیہ

ڈومیلی:(محمدنبیل حسن )

العصرسکول بڑاگواہ کے طالبعلم علی ارتضی کلاس 7thنے “ینگ لیڈرزکیمپ پھالیہ” میں گجرات ڈویژن سے نعت اور کلام اقبال میں پہلی پہلی پوزیشن حاصل کرلی .

اپنے سکول اور علاقہ بڑاگواہ کا نام روشن کردیا۔اس کیمپ میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔تفصیلات کیمطابق ضلع منڈی بہاٶالدین کی تحصیل پھالیہ میں غزالی

ماڈل سکول میں “بزم پیغام” کے زیراہتمام تین روزہ ینگ لیڈرز کیمپ کاانعقادکیاگیا۔جس میں منڈی بہاٶالدین،پھالیہ،کھاریاں،لالہ موسی،گجرات،سراۓ عالمگیر،جہلم،دینہ

اورسوہاوہ سےکلاس 7thسے9th تک کے بچوں نے شرکت کی۔۔سوہاوہ سے العصرسکول سسٹم امین کیمپس بڑاگواہ سے چھ بچوں نے شرکت کی۔یہ کیمپ ہر سال

منقعد ہوتاہے۔اس کیمپ میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات،نعت ،تقریری،تلاوت،کلام کے مقابلہ جات کیساتھ ساتھ “بزم پیغام “کے موٹو “نیک بنو نیکی پھیلاٶ”کے حوالے

سے درس دیا جاتاہے۔تاکہ یہ بچے نیکی کے کاموں میں شروع سے ہی لگ جاٸیں ۔اس تین روزہ کیمپ میں العصرسکول بڑاگواہ کے طالبعلم علی ارتضی نے نعت پاک اور

کلام اقبال میں گجرات ڈویژن سے پہلی پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے سکول اور علاقہ کا نام روشن کردیا۔بزم پیغام کےصدر شمالی پنجاب اور صدر گجرات ڈویژن حماد

صاحب نے کامیاب بچوں میں انعامات تقسیم کٸے۔علی ارتضی کی کامیاب پر سکول ٹیچرز ،اسکےوالدین کو مختلف لوگوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہیں۔

اسکے علاوہ دینہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبیداللہ خبیب نے سپون ریس اور بوری ریس میں تیسری تیسری پوزیشن حاصل کی۔علی ارتضی نے دو سال پہلے

ٹیولب ہوٹل جہلم میں آفاق کی جانب منعقد ہونے والے مقابلہ جات میں بھی ضلع جہلم سے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔


خبر (محمدنبیل حسن) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سکھر میں گندگی کے ڈھیر‎

Tue Oct 13 , 2020
سکھر : ( ای این این رپوٹر – عبداحفیظ بلوچ ) سکھر کے علاقے بچل شاہ میانی کی uc 24 /26/25 میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر مہلک بیماریاں پھیلنے کا خطرہ علاقے مکینوں کا کہنا ھے کہ 6مہینوں سے صفائی کرنے ولا عملا غائب ھے میونسپل والے کرپشن میں […]

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031