( نادر خان – رپورٹر )
ٹانک: وارن کنال کی بندش کے پیش نظر گزشتہ روز پاک آرمی کے کرنل آصف کا فرید آباد مینر کا ہنگامی دورہ۔
سرائیکی جٹاتر اتحاد کے سربراہ رمضان شوری نے کرنل آصف کو علاقہ کی محرومی سے آگاہ کیا۔کرنل آصف کی وارن کنال میں پانی چھوڑنے کی یقین دہانی۔
رمضان شوری کا کہنا تھا کہ سرائیکی بیلٹ پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے۔ وارن کنال مکمل ہونے کا باوجود بھی نہر میں پانی نہیں چھوڑا جا رہا جس کے باعث فصلوں
کی کاشت کے دن گزرتے جا رہے ہیں اور لوگوں کے کروڑوں روپے کے زمینوں پر خرچے ضائع ہو رہے ہیں اگر نہر میں بروقت پانی نہ چھوڑا گیا تو نہ صرف علاقہ بنجر رہ
جائے گا بلکہ غربت کے سبب علاقہ مکین بھی پنجاب ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ رمضان شوری نے کرنل آصف کو مزید بتایا کہ لوگوں کو پانی کی تکلیف کے
سبب منگل کو سڑک بند کر کے احتجاج بھی کیا جائے گا جس میں ٹانک شہر اور تمام دیہاتوں کے ہزاروں لوگ شریک ہوں گے۔ اس موقع پر کرنل آصف نے یقین دہاتی
کراتے ہوے کہا کہ وہ متعلقہ اداروں سے بات کر کے وارن کنال میں پانی چھوڑنے کی خصوصی بات کریں گے اور انشاءاللہ قوی یقین ہے کہ معاملہ مفاہمت سے حل ہو
جائے گا۔
رمضان شوری نے پاک آرمی کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ مظلوم لوگوں کی مدد کی اور ہمارے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے جس پر ہم پاک آرمی
کے بحد مشکور ہیں۔
یہ خبر ( نادر خان – رپورٹر ) نے ارسال کی ہے