ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر گرم کارکن شاہ خالد مہمند کا بیان

شیرگڑھ (عبدالله پریس رپوٹر ای ۔این۔این۔نیوز مردان)

ممتاز’ سماجی اور سیاسی شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر گرم کارکن شاہ خالد مہمند نے کہا ہے کہ

نوجوانوں نے پی ٹی آئی کو امید کی کرن سمجھ کر تبدیلی کی امید پر عمران خان ساتھ دیا تھا مگر آخر کار ان کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا صوبہ اور وفاق دونوں

حکومت کے باجود پی ٹی آئی سے بانی کارکنان کے راستے جدا کرنا پی ٹی آئی کی تباہی کا منہ بولتا ثبوت ہے عمران خان کی حکومت نے ملک اور قوم کی عزت کو بر

سر بازار نیلام کیا مہنگائی بجلی لوڈشیڈنگ بے روزگاری بد امنی نے عوام کو مایوس کیا ہے

شاہ خالد مہمند نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک اور قوم کو گزشتہ دو سالوں کے دوران رسوائی اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ

عمران خان نیازی نے قوم کو قدم بقدم پر مایوس کیا آسمان کی بلندیاں چھونے والی مہنگائی بے روزگاری اقربا پروری بجلی لوڈشیڈنگ اور کرپشن نے قوم کی ریڑھ کی

ہڈی توڑ دی انہوں نے کہا کہ جن خفیہ قوتوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان نیازی کو برسر اقتدار لا کر قوم پر مسلط کیا وہی قوتیں اب نیازی اور پی ٹی آئی سے جان

چھڑانے کے راستے تلاش کر رہی ہیں انہوں نے کہا لیگی حکومت میں ممبر صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے پی کے 55 کیلئے سوئی گیس کے اربوں روپے کا

منصوبہ منظور کرا کر لایا ہے مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ وزیر مملکت علی محمد خان مسلسل اس منصوبے میں روڑے اٹکا رہے ہیں جو اس حلقے کے عوام کے ساتھ

سراسر ظلم اور بے انصافی ہے

یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی: جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج

Tue Oct 13 , 2020
( مرتضی سولنگی – رپورٹر) کراچی: جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج، ملزمان مولانا عادل کے رُوٹ اور آمد سے باخبر تھے، سڑک کے دوسری جانب موٹر سائیکل کھڑی کی، فائرنگ کے بعد روڈ کراس کرکے موٹر سائیکل پر بیٹھے […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031