(سکھر ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز – فائق علی راجڑی 3200)
گهوٹکی 13 اکتوبر 2020: ضلع گھوٹکی میں غیر رجسٹرڈ و سود پر پیسٹیسائڈ و زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، محکمہ زراعت
کی کاکردگی پر ڈپٹی کمشنر کا عدم اطمینان، افسران کی سرزنش، بجٹ کے استعمال و سالانا کاکردگی پر تفصیلی بریفنگ دینے کا حکم. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی
کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ کی زیر صدارت آبادگاروں کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور
تحصیلداروں سمیت محکمہ زراعت کے افسران، کاٹن فیکٹریز کے مالکان اور آبادگاروں نے شرکت کی.
یہ خبر (سکھر ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز – فائق علی راجڑی 3200) نے ارسال کی ہے۔