سیالکوٹ ( سید مطیع الحسن نقوی ۔ ڈویژنل بیورو چیف )
(محمد شفیق ظفروال – رپورٹر)
تھانہ اگوکی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ تین ڈاکو
زخمی حالت میں گرفتار جنہیں ہسپتال منتقل کر
دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ تھانہ اگوکی کے
علاقہ ماڈل ٹاؤن کے ایک گھر میں مسلح ڈاکو
ڈکیتی کی غرض سے گھس گئے جس کی اطلاح
ملتے ہی پولیس کی باری نفری نے علاقے کو گھیرے
میں لے لیا ڈاکوؤں نے جوہڑ کے قریب جھاڑیوں کی
آڑ لے کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی تین گھنٹے
پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوتا
رہا ۔ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ بند ہونے پر
جوہڑ کے ساتھ جھاڑیوں میں تین ڈاکو زخمی
حالت میں پاۓ گئے جنہیں زخمی حالت میں
گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال
منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقہ میں سرچ آپریشن
جاری ہے ۔سیالکوٹ پولیس جرائم پیشہ افراد کا
قلعہ قمع کرنے کی خاطر کسی بھی قسم کے
خطرات سے ٹکرانے کے لیے بھر پور عزم کے ساتھ
مصروف عمل ہے اہل علاقہ نے پولیس کی بر وقت
کاروائی پر پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے بھی
لگائے
یہ خبر ( سید مطیع الحسن نقوی ۔ ڈویژنل بیورو چیف) نے ارسال کی ہے۔
یہ خبر (محمد شفیق ظفروال – رپورٹر) نے ارسال کی ہے۔