تخت بھائی ( عبدالله پریس رپورٹر ای۔این۔این نیوز مردان )
ممتاز قانون دان اور ملگری وکیلان تحصیل تخت بھائی کے صدر ملک سیف اللہ خان ایڈوکیٹ نے ھاتھیان تا لوندخوڑ روڈ کی ناگفتہ بہ حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے
متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عرصہ سے ھاتھیان تا لوند خوڑ روڈ اور دیگر ملحقہ سڑکوں کی خراب صورتحال کئ سالوں سے ہے۔جس سے آئے روز
ٹریفک متاثر ہو رہی ہے۔جگہ جگہ درمیان میں بڑے بڑے کھڈے اور کنارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔بار بار شکایتوں کے باوجود سڑک کی حالت دن بدن بگڑ رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے کے اہلکار کبھی کبھار آکر وہی گھڑے مٹی اور کوڑا کرکٹ سے بھر دیتے ہیں۔جس سے پورے علاقے پر گردو غبار کی چادریں چڑھ جاتی
ہے۔یہی صورتحال جیوڑ تا گلمیرہ لوند خوڑ روڈ کی بھی ہیں۔اسی طرح سیلابوں کے دوران لوند خوڑ رابطہ پل کے دونوں طرف میں گہرا شگاف پڑگیا ہے۔شگاف کو مکمل
بھروانے کیلئے مٹی ڈالی گئی۔جو کسی بھی وقت بڑے خطرے کا موجب بن سکتاہے۔انھوں نے خبردار کیا۔کہ کسی بھی بڑے حادثے یا جانی نقصان پر متعلقہ ذمہ دار
حکام کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کیاجائے گا۔
انھوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔دریں اثناء عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے بھی روڈ کی حستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے
داد رسی پر زور دیا۔
یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی