( رپورٹ سجاول جمالی enn نیوز جعفرآباد بلوچستان)
سی آئی اے نصیرآباد اور منگولی پولیس کی ایک اہم اور بڑی کاروائی
اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا کار کے خفیہ خانوں
سے بڑی تعداد میں اسلحہ میگزین اور راؤنڈز برآمد کار کو پولیس
قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا سی آئی اے و منگولی پولیس
کی اس اہم اور بڑی کاروائی پر ٹیم میں شامل آفیسران و اہلکاران کو
اپریسیشن سرٹیفیکٹ دیئے جائیں گے ایس ایس پی نصیرآباد
عبدالحئی بلوچ کی ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک
عبدالغفار سیلاچی، سی آئی اے انچارج صوبدار خان سیال، ایس ایچ
او منگولی غلام قادر رند، ایڈیشنل مٹھل خان دیناری اور سی آئی اے
کے محمد اکبر لہڑی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب اس موقع پر
ایس ایس پی کے پرسنل اسسٹنٹ غلام علی ابڑو، محمد عالم پندرانی
اور دیگر بھی موجود تھے اس سے قبل ایس ایس پی نصیرآباد نے
پولیس ٹیم اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نصیرآباد پولیس گلاب خان
شیخ کے ہمراہ کار کے خفیہ خانوں اور برآمد ہونے والے اسلحہ کا
معائنہ کیا اور میڈیا نمائندوں کو کاروائی سے متعلق آگاہی فراہم کی
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی
عامر بلوچ نے بتایا کہ اندرون بلوچستان سے اسلحہ سمگل کیا جارہا
تھا ہماری سی آئی اے اور منگولی پولیس کار کو ٹریس کررہے تھے
جوکہ قومی شاہراہ پر کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 88 ماڈل
کرولہ کار کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرکے ملزم
کامران کو گرفتار کر لیا ہے ملزم کا تعلق لکی مروت سے ہے اب تفتیش
کرنے پر ہی پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسلحہ کس نیئت سے اسمگل کیا
جارہا تھا یا کسی دہشت گردی کے استعمال میں بھی لایا جاسکتا تھا
ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ نے بتایا کہ برآمد اسلحہ
میں 11 ٹی۔ٹی پسٹل 24 میگزین، 2 ڈبل بیئرل شارٹ گن، 1 سنگل
بیئرل شارٹ گن اور 620 گولیاں شامل ہیں ایس ایس پی عبدالحئی
عامر بلوچ نے سی آئی اے و منگولی پولیس ٹیم کی اس مشترکہ
کامیاب کاروائی پر پوری ٹیم میں شامل آفیسران و اہلکاران کو اچھی
کارکردگی دیکھانے پر انہیں اپریسیشن سرٹیفیکٹس دینے کا بھی
اعلان کیا۔
یہ خبر ( سجاول جمالی enn نیوز رپورٹر ) نے ارسال کی ہے۔