( رپورٹ سجاول جمالی enn نیوز جعفرآباد بلوچستان)
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شرکا کورس کے ساتھ نارواسلوک۔
طالبات کا خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاج ۔ گرلز ماڈل پبلک
اسکول کے پرنسیپل روبینہ سلطان کی تعلیم دشمنی کے خلاف نعرہ
بازی۔وزیرتعلیم سے نوٹس کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال
اوپن یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو بلاجواز کلاسوں سے نکالنے
اور کلاسیں بند کٸے جانے کے خلاف طلبہ وطالبات خضدار پریس کلب
پہنچے جہاں انہوں نے گرلز ماڈل اسکول کے پرنسپل کےمتعصبانہ
رویہ اور کلاسیں ہی بند کٸے جانے کے خلاف شدید احتجاج کی۔ شرکا
نے کہاہے ڈی او اور سابق ڈی سی عالم فراز نے باقاٸدہ این او سی
جاری کرکے سیکنڈ ٹاٸم کے لیے ایک ھال اور چند کلاسیں دی تھی
جبکہ معاہدہ بھی موجود ہے کہ اوپن یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کو
وہ پڑھنے کے لیےجگہ کے پابند ہونگے لیکن گرلز اسکول کے پرنسیپل
آٸے روز کلاسیں بند کرکے تنگ کرتی ہے جس سے طلبہ وطالبات کے
ٹاٸم ضاٸع ہوہاہے آج انہوں نے تمام کلاسوں پر تلا لگاکر ہمیں پڑھنے
نہیں دیاگیا یہ ان کی تعلیم دشمنی ہے جوکہ ناقابل قبول ہے۔شرکا نے
کہاکہ ہم وزیرتعلیم اور ڈی سی خضدار سے اپیل کرتے ہیکہ پرنسیپل
کےخلاف نوٹس لیں بصورت دیگر ہم آر سی ڈی پر دھرنا دینگے
یہ خبر ( سجاول جمالی enn نیوز رپورٹر ) نے ارسال کی ہے۔