شفیق محمّد ۔ نمائندہ
کراچی( انوسٹیگیشن رپورٹر)
قاٸدآباد میں منشیات فروشوں اور ڈکیتوں کا راج
کراچی کے علاقےلانڈھی شیر پاٶ کالونی میں کامران عرف کامی ولد
شاد رحمٰن منشیات فروشی میں ملوث ذراٸع کے مطابق کامران
عرف کامی پر ڈکیتی کے مقدمات بھی ہیں۔ذراٸع کے مطابق لانڈھی
سے لے کر قاٸدآباد تک اسکی منشیات بکتی ہے ذراٸع کے مطابق
کامران عرف کامی کی گرفتاری کے لۓ کٸ بار پولیس نے چھاپے مارے
کامران عرف کامی ھر بار پولیس کے چھاپے سے پہلے فرار ہوجاتا ہے
آخر ذرائع کیا ہے جو اسکو بتا دیتے ہیں ۔
مظفر آباد کالونی میں بھی منشیات فروش بڑے دھڑلے سے فروخت
کررہے ہیں اور اب تو موبائل پر ڈیلنگ کے ذریعے زیادہ آسانی سے
ڈیلیوری دے رہے ہیں ۔
علاقہ عوام ان جراٸم پیشہ عناصر سے بے حد پریشان ہے اور تمام
اعلٰی حکام سے اہل علاقہ کی اپیل ہے کہ ان کے علاقے سے تمام جراٸم
پیشہ عناصر کا جلد سے جلد خاتمہ کیا جاۓ۔
یہ خبر ( شفیق محمّد – انوسٹیگیشن رپورٹر ) نے ارسال کی ہے۔