نعیم شہزاد ۔ نمائندہ enn
صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ نہ رک سکا گزشتہ دنوں جتوئی کے صحافی اکرم خان گوپانگ کو جھوٹے من گھڑت مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے صحافی شیر افگن بزدار کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے جھوٹا مقدمہ بھی درج کیا گیا
اس حوالے سے پریس کلب جتوئی میں شدید احتجاج کیا گیا
اس موقع پر سینکڑوں صحافیوں جن محمد حسین خان، محمد شفیع قادری، چوہدری محمد شہزاد گل، زاہد شفیع مہروی، نازک خان، صدام حسین خان نچرانی، صادق خان جتوئی،ملک عبدالرحمن گدارہ، محمد یسین جوئیہ، ایوب خان غزلانی، ملک نواز وینس محمد ایوب خان کانجو،چوہدری محمد زاہد گل، اقبال خان سعیدی ودیگر نے احتجاج میں شرکت کی
اور بازوؤں پر بلیک پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اس کے بعد متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے