ججہ عباسیاں( انتظار اکرم ۔ ٹرینی رپورٹر ) یونین کونسل ججہ عباسیاں اور کھائی خیر شاہ میں ترقیاتی کام شروع نامکمل سیوریج سسٹم کام سے پہلے خصوصی دعا کی گئی
اہل علاقہ کا حلقہ کے ایم این اے وفاقی وزیر مخدوم خسروبختیار اور ایم پی اے میاں شفیع صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا علاقے کے معززین شخصیات امیر شاہ صاحب کا کہنا تھا کے ہم حلقہ کے ایم این اے مخدوم خسروبختیار اور ہم پی اے میاں شفیع صاحب کے بہت شکر گزار ہیں
کہ جنہوں نے یونین کونسل ججہ عباسیاں کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لی ہوئی ہے ان شاءاللہ یونین کونسل ججہ عباسیاں کی عوام ان کے اس کاموں کو یاد رکھے گی جس کا صلہ آئندہ آنے والے انتخابات میں ان کو دوبارہ منتخب کر دے گی تعمیراتی کام کا آغاز افتتاحی دعا سے کیا گیا
اس موقع پر علاقے کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں امیر شاہ صاحب ، سابق وائس چیرمین جام یعقوب احمد ،جام رضوان رسول ،جام فرحان قاسم ،رمضان ملک قدیر احمد اور دیگر معززین شخصیات موجود تھیں ،
