دینہ : ( کرائم رپورٹر – سیرت شاہ )
جہلم: دو گروپوں کی لڑائی، فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، ایک زخمی
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ کنتریلی میں دو گروپوں کا آپسی جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص قتل ایک زخمی ہو گیا۔ (پولیس ذرائع)
لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس ذرائع
جابحق ہونے والے کی شناخت احمد دین اور زخمی کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس ذرائع.
یہ خبر ( کرائم رپورٹر – سیرت شاہ ) نے ارسال کی ہے۔