( رانا شہزاد جمیل – ای این این نمائندہ )
بھیرہ۔گھریلو ناچاکی پر خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
بھیرہ۔ تھانہ میانی کے نواحی گاؤں نمطاس میں وسیم نامی شخص نے اپنی بیوی شہناز کو قتل کر دیا
بھیرہ۔ شہناز ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر کئی ہوئی تھی
بھیرہ۔ وسیم نے سسرال میں آ کر پسٹل سے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑگئی
بھیرہ۔مقتولہ شہناز چار بچوں کی ماں تھی اور یہ اس کی دوسری شادی تھی
بھیرہ۔ میانی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر میانی منتقل کر دیا
بھیرہ۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔
یہ خبر ( رانا شہزاد جمیل – ای این این نمائندہ ) نے ارسال کی ہے۔