کراچی : ملیر کے سو سے زائد علاقوں کا پانی 36 گھنٹوں سے بند

کراچی : ( انوسٹیگیشن رپورٹر ۔ شفیق محمد )

ملیر کے سو سے زائد علاقوں کا پانی 36 گھنٹوں سے بند علاقہ مکین

پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ٹینکر مافیا کے ریٹ آسمان سے باتیں

کرنے لگے،

جان بوجھ کر پانی کی قلت پیدا کر دی ہے لائنوں سے پانی چوری

میں واٹر بورڈ انتظامیہ اور ٹینکر مافیا ملوث ہیں علاقہ مکین

تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے گلشن حدید اسٹیل ٹاون گہگہر

پاٹک پپری سندھی گوٹھ شاہ ٹاون رزاق آباد دھنی پر تو موسی گوٹھ

سندھ امروٹی گوٹھ بخاری محلہ چوکنڈی قائدآباد ماروی گوٹھ شاہ

لطیف ٹاون بھینس کالونی کالونی سمیت سو سے زائد علاقوں کا

پانی 36 گھنٹوں سے بند علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

ٹینکر مافیا نے پانی کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین ہزار روپے والے

ٹینکر کے چھ ہزار روپے ریٹ مقرر کر دیئے علاقہ مکینوں کا احتجاج

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی رہنما عبدالغفور ابڑو

محمد شفیق برڑو اصغرکھوسو علی بخش برڑو عبدالستار کھوسو و

دیگر نے کہا کہ ٹینکر مافیا کو بااثر لوگوں کی سرپرستی حاصل ہے

جسے مقامی لوگوں کے پانی کی لائنوں کو توڑ کر غیر قانونی طور پر

کنکشن دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کنکشن میں واٹر

بورڈ انتظامیہ اور ٹینکر مافیا کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے کئی بار

احتجاج کئے مگر انتظامیہ جان بوجھ کر توجہ نہیں دیتی انہوں نے

کہا کہ اگر انتظامیہ نوٹس لے تو ان کے کھانے پینے کی دروازے بند ہو

جائیں گے انہوں نے کہا کہ 36 گھنٹوں سے پانی بند ہے علاقہ مکین

پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مگر انتظامیہ اتنی لا پرواہ ہے کہ

علاقہ مکینوں کو آگاہ کرنے کے لیے تیار نہیں کہ پانی کس وجہ سے

بند کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہر بار کی طرح واٹر بورڈ انتظامیہ نے

موٹر لائنوں کی خرابی کا جواز بنا کر پانی بند کیا ہے انہوں نے کہا کہ

موٹر اور لائنوں میں کوئی خرابی نہیں خرابی چیئرمین واٹر بورڈ کی

نیت میں ہے علاقہ مکینوں سے پانی بند کرکے ٹینکر مافیا کو فراہم

کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے انہوں نے وزیر اعلی

سندھ چیرمین واٹر بورڈ سمیت اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ

پانی کی قلت کا نوٹس لے کر واٹر بورڈ اور ٹینکر مافیا کے خلاف

کاروائی کی جائے اور مقامی گوٹھوں کی لائنوں سے غیر قانونی طور

پر کنکشن ختم کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے.

یہ خبر ( انوسٹیگیشن رپورٹر ۔ شفیق محمد ) نے ارسال کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مٹھی کشمیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ

Mon Oct 12 , 2020
رپورٹر . درمون سوٹھڑ مٹھی کشمیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ دل برادری کا جو مومل میگھواڑ کیس میں ساری برادری کا قصور نہیں ھے https://youtu.be/mj7lzCAbWHA

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031