(سید سفیر حسین شاہ ۔ ای این این نمائندہ)
ضلع دادو کے اندر قانون کی خلاف ورزی
سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود دادو کے 39 تھانوں میں سے 15 تھانوں پر ہوم ڈسٹرکٹ کے ایس ایچ اوز مقرر
بغیر تجربہ کار پولیس عملداروں کو انسپیکٹر کی کرسیاں مل گئی
مقرر عملداروں میں سی آئی اے ضلع انچارج سب انسپکٹر افتخار جمالی، سی آئی اے خیرپورناتھن شاہ اور میہڑ طارق لاکھیر سميت دیگر شامل
شہریوں کی شکایات پر ڈی آئی جی حیدرآباد نے سی آئی اے انچارج دادو افتخار جمالی کو ہٹا دیا، ذرایع
وڈیروں کی سفارشیں اور پیسوں کا کمال جاری کردہ آرڈر 24 گھنٹوں میں روک گیا، ذرایع
آئی جی سندھ پولیس آفیسران کے معاملے کا نوٹس لے کر پولیس افسران کے خلاف کاروائی کریں، شہریوں کا مطالبہ۔
یہ خبر ( سید سفیر حسین شاہ ۔ ای این این نمائندہ ) نے ارسال کی