شیرگڑھ : وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے باغ محلہ کے لیے سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کیا

شیرگڑھ(عبدالله پریس رپورٹر ای۔این۔این۔نیوز مردان)

وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ملک

کو معاشی طور پر خود کفیل اور مضبوط بنانے کیلئے جنگی بنیادوں

پر کام کر رہی ہے ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا ہے جب تک

کارو بار کرنے والے طبقہ کو آسانیاں نہ دیا جا سکیں ترقیاتی کام کسی

پر احسان نہیں عوام کو آسانیاں اور سہولیات کی فراہمی ریاست کی

زمہ داری ہے این اے 22 میں سوئی گیس کی سہولت کی فراہمی

کیلئے وفاقی حکومت سے ایک ارب روپے سے زائد رقم منطور کر چکا

ہوں اگلے مہینہ اس کو جاب نمبر لگ جائیں گے حلقہ میں کی سڑکوں

کی پختگی کیلئے میں نے ایک ارب روپے منظورکر چکا تھا مگر کرونا

کی وجہ سے اس پر کٹ لگ گیا اب حلقہ میں 46 کروڑ روپے کام

ترقیاتی کام کی مد میں حلقہ بھر میں جاری ہے میری کوشش ہے کہ

باقی ماندہ رقم بھی حاصل کر سکوں شاہراہ ملاکنڈ پر کام جاری ہے

اس پر ایک ارب 20کروڑ روپے کی رقم خرچ ہو رہی ہے سابق ادوار

میں کسی بھی عوامی نمائندے نے عوام کی حالت زار بدلنے کی

کوشس نہیں کی ہے پہلی بار مرکز سے این اے 22 کیلئے بھاری

رقومات منظور کر چکا ہوں کرپشن کا خاتمہ اور پاکستان کو ہر اعتبار

سے ایشیا کا نہیں دنیا کا ٹائیگر بنانا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن

ہے وہ شیرگڑھ کے اتفاق مارکیٹ کے تاجروں کی طرف سے دیئے گئے

استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے شیرگڑھ کا مختصر دورہ

کیا اس موقع پر انہوں نے سیرئی محلہ شیرگڑھ کی ایک گلی باغ

محلہ کو سوئی گیس کی سہولت کی فراہمی اور مین بازار میں

سخاکوٹ تکہ پوائنٹ ہوٹل کا افتتاح کیا انہوں نے تکہ پوائنٹ کی

تقریب سے بھی خطاب کیا انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی

حکومت نے طرز حکمرانی کو تبدہل کرنے کا عزم کیا ہے غریب طبقہ

کی حالت زار بد عنوانی اور کرپشن کے مکمل خاتمے کے بغیر نا ممکن

ہے سابق حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے انہوں نے

مزید کہا کہ این اے 22 کو طویل عرصہ کے بعد وفاقی وزارت ملی ہے

اور نہ جانے آنے والے ادوار میں کب اس حلقہ کو دوبارہ وفاقی وزارت

ملتی ہے اسی بنیا پر میری خواہش ہے کہ وفاق سے اپنے حلقہ نیابت

میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام کرا سکوں انہوں نے کہا کہ حلقہ

میں بجلی کے دو نئے فیڈرز منظور کرا چکا ہوں جن میں سے ایک لوند

خوڑ اور دوسرا گوجرگڑھی میں بنے گا سوئی گیس کے مد میں ایک

ارب روپے سے زائد رقم کے منصوبہ پر جلد کام کا آغاز ہو جائے گا

شاہراہ ملاکنڈ ہماری پہچان ہے اس کے لئے مواصلات کے وفاقی وزیر

مراد سعید کی تعاون سے میرے حلقہ کے جدود میں اس شاہراہ پر

ایک راب 20 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جائے گی جس میں مختلف

مقامات اور برجز کی تعمیر بھی شامل ہے انہوں کہا کہ میری خواہش

ہے کہ موٹر وے سے ایک معیاری روڈ شیرگڑھ جلالہ تک منظور کرا

سکوں تاکہ پشاور اور ملک دوسرے حصوں تک آمد ورفت آسان

ہوسکے انہوں کہا کہ حلال کمائی عین عبادت ہے حکومت عوام کو

حلال رزق کمانے کے مواقع فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشس کرے گی

تاکہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط بن سکے۔

یہ خبر ( عبد اللہ – پریس رپورٹر ) نے ارسال کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ٹی آئی مردان آفیشل سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر رہنما پاکستان تحریک انصاف فاروق احمد یوسفزئی کی ممبر قومی اسمبلی مجاہد علی خان سے ملاقات

Mon Oct 12 , 2020
مردان (عبدالله پریس رپورٹر ای۔ای۔این۔نیوز مردان) پی ٹی آئی مردان آفیشل سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر رہنما پاکستان تحریک انصاف فاروق احمد یوسفزئی آف گڑھی کپورہ دولتزئی کی ممبر قومی اسمبلی مجاہد علی خان سے ملاقات۔ مردان: ملاقات میں پی ٹی آئی مردان افیشل سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر فاروق احمد یوسفزئ نے ممبر […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031