سعودی عرب میں پاکستانی کاروباری شخصیات ہو جائیں ھوشیار

سید بابر علی نقوی – نمائندہ خصوصی ( سعودی عرب)

قوانین کی خلاف ورزی پاکستانی کاروباری شخصیت سمیت تین

شہریوں کے خلاف کارروائی۔

سعودی عرب میں وزارت تجارت کی طرف سے مختلف اداروں

کاروباری مراکز میں چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

وزارت تجارت نے پاکستانی تارک وطن کو کاروبار کی اجازت دینے پر

تین شہریوں کے خلاف کارروائی کی۔

وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’بریدہ میں تین شہریوں مشعل بن علی

الرشیدی، صالح بن محمد العید اور عبد الرحمن الطویان نے پاکستانی

تارک وطن محمد قاسم کو کھجوروں کا کاروبار کرنے کے لیے اپنا نام

استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی تھی۔

’ثبوت ملنے پر چاروں افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا جنہوں نے

قوانین تجارت کی خلاف ورزی کا اقرار کیا ہے‘۔

’عدالت نے تجارتی ادارہ بند اور اس کا لائسنس منسوخ کرنے کے

علاوہ مذکورہ افراد پر جرمانہ اور پاکستانی تارک وطن کو ملک بدر

کرنے کا حکم سنایا۔

’وزارت تجارت کے قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستانی تارک وطن کو

بلیک لسٹ کردیا جائے گا، وہ کسی بھی ویزے پر دوبارہ سعودی عرب

نہیں آسکتا۔

یہ خبر سید بابر علی نقوی – نمائندہ خصوصی ( سعودی عرب) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کا مرکزی بیان

Sun Oct 11 , 2020
( نمائندہ خصوصی احد حسین) کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ بلوچستان کے غیور عوام 25اکتوبر کے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کر کے قوم دوستی وطن دوستی ‘ باشعور ہونے کا ثبوت فراہم کریں تمام ترقی پسند روشن خیال […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031