(بلال حسن – سٹی رپورٹر)
سیالکوٹ کچہری میں مخالفین کی فائرنگ سے عدنان عرف کدا کی
جاں بحق ہونے کی اطلاع جبکہ دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق
عدنان ولد محمد اسلم قوم کشمیری ساکن محلہ کشمیریاں اور خواجہ
طاہر مختار ولد مختار ساکن محلہ کشمیریاں مقدمہ قتل کی تاریخ
پیشی پر آئے ہوئے تھے جن پر مخالف فریق نے فائرنگ کردی. فائرنگ
کی زد میں آکر عدنان ہلاک ہوگیا ہے جبکہ طاہر مختار اور راہگیر 1
محمد انور ولد اکبر علی ساکن بھرتھ 2 محمد افضل ولد بشیر قوم
آرائیں ساکن مراد پور زخمی ہوئے ہیں. ایس ایچ او سول لائنز اور ڈی
ایس پی سٹی سرکل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود
ہیں۔
یہ خبر (بلال حسن – سٹی رپورٹر ای این این نیوز) نے ارسال کی