وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کی جانب سے ٹک ٹاک پر عائد پابند ہٹانے کا مشروط اعلان

( محمد عاطف امین – 2020 -1255 )

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کی جانب سے ٹک ٹاک پر عائد پابند ہٹانے کا

مشروط اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین

الحق کی جانب سے پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کیے

جانے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ

وزارت آئی ٹی کسی بھی ایسی پابندی کے خلاف ہے جو ترقی کے عمل

میں رکاوٹ بنے۔

جیسے ہی ٹک ٹاک پر وموجد غیر اخلاقی مواد ہٹایا جائے گا، سوشل

میڈیا ایپ پر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے

کہ ہم نے ٹک ٹاک کو پچھلے تین ماہ میں شیئرہونے والے مواد کے

حوالے سے 2 بار خبردار کیا لیکن شکایات کے ازالے کیلئے کوئی عملی

قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اب ٹک ٹاک انتظامیہ اورپی ٹی اے مل کر

معاملات طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد ،

نفرت انگیز تقریر یا ایسا مواد جو ریاست پاکستان کے خلاف ہو اسے

ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کی انتظامیہ

نے پی ٹی اے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ پاکستان

میں سوشل میڈیا پر عائد پابندی کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان

کے تمام تحفظات دور کرنے کیلئے رضامند ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے پی ٹی اے حکام سے رابطہ کر کے تحفظات دور

کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی

اے سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں اور اب بھی ان کے ساتھ کام کر

رہے ہیں۔ امید ہےہے جلد پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کسی ایسے نتیجے

پر پہنچ جائے گی جس سے ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پھر سے کام

کرنا شروع کر دے۔ مزید کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک سروس کی تمام

مارکیٹس میں مقامی قوانین کی پابندی کے لیے پرعزم ہے ۔

ایپلی کیشن میں ایک محفوظ اور مثبت ماحول کو قائم رکھنا

کمپنیکی اولین ترجیح ہے۔ ہمارے پاس ایک متحرک نظام موجود ہے

جس کے تحت یقینی بنایا جاتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم صارفین کے لیے

محفوظ اورخوش گوار رہے۔ جبکہ اس حوالے سے پی ٹی اے ذرائع نے

ٹک ٹاک کی طرف سے رابطے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اگر ایپ

انتظامیہ اپنے غیر قانونی مواد کی روک تھام کا نظام بہتر کر لے تو

پی ٹی اے اسے بحال کر سکتی ہے۔

یہ خبر ( عاطف امین – ای این این نمائندہ ) نے ارسال کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انعام اللہ چوھدری کی نیوز رپورٹ

Sun Oct 11 , 2020
انعام اللہ چوھدری کی نیوز رپورٹ https://youtu.be/qXKDvVHx_Jg

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031