( ٹیکسلا : ( سید نقاش مہدی – ڈپٹی بیورو چیف
تھانہ خانپور پولیس نے پانی کے تنازعہ پر نوجوان کا قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
دو روز قبل تھانہ خانپور کی حدود توفکیاں میں ملک شفیق نامی شخص نے پانی کے تنازعہ پر اپنے جوان بھیتجے کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ واقع پر
تھانہ خانپور پولیس نے زیر دفعہ 302/34 مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کے
احکامات جاری کئے۔ ڈی ایس پی سرکل خانپور ابرار خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ خانپور سردار محمد رفیق نے ہمراہ نفری پولیس و لیڈی پولیس کے ملزم کی
گرفتاری کے لئے مختلف مقامات ہر چھاپہ زنی عمل میں لائی۔ آجمورخہ 09 ستمبر 2020 کو تھانہ خانپور پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کی نشاندہی پر واقع میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ خبر(سید نقاش مہدی – ڈپٹی بیورو چیف) نے ارسال کی ہے۔