ضلع غذر (میڈیا رپورٹر )
تحصیل چٹورکھنڈ چنار میں آج بابا جان کامریڈ کے حوالے سے پرامن احتجاج کیا گیا جس میں اشکومن غذر حلقہ نمبر 1سے تمام سیاسی نمائیندے اپنے کارکنوں کے
ہمراہ موجود تھے جس میں تمام نمائندگان نے کامریڈ بابا جان اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کے حوالے سے تقریریں کی۔۔۔اس مواقع پر تمام سیاسی ورکرز نے میڈیا کے
ذریعے حکومت کو انصاف کی فراہمی اور بابا جان اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کا پیغام دیا اور ساتھ ہی ساتھ اشکومن حلقہ نمبر 1کے سیاسی ورکرز نے سیاست کو
دور رکھ کر ایک جذبہ ایک قوم ہونے کا ثبوت دیا اسی مواقع پر میڈیا گروپ کے معارف چینل( ENN NEWS )کو سیاسی کارکنان نے اہم امور کامریڈ بابا جان کے حوالے سے
اظہار خیال سے اگاہ کیا اور عوام کو اپنے درمیان محبت اور خلوص ،ہمدردی سے رہنے کی تلقین کی گئی “”””””آشکومن کے سیاسی رہنماؤں اور عوام کو دل کی
گہرایوں سے سلام-
یہ خبر ( ای این این نمائندہ ) نے ارسال کی ہے۔