( شفیق محمد ۔ نمائندہ ای۔ این۔ این )
تھانہ شاہ لطیف کی حدود میں ڈکیت بے لگام پولیس بے بس، کچھ ماہ قبل ڈکیتی مزاحمت پر ہلاک ہونے والے پیر سرھندی گوٹھ کے خانزیب جوکیو عبداللہ گوٹھ کے ظفر شاہ کے بعد گزشتہ رات ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر ڈکیتی مزاحمت پر گھر کے مالک کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا،
5 ماہ کے عرصہ میں شاہ لطیف کی حدود میں ڈکیتوں نے 3 شہریوں کو ہلاک کر ڈالا پولیس ابھی تک ایک قاتل کو بھی گرفتار نہیں کرسکی
تفصیلات کے مطابق ملیر کے تھانہ شاہ لطیف حدود میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس قابو نہ پا سکیں ،
کچھ ماہ قبل پیر سر ندی گو ٹھ کے علاقہ مکین خانزیب جوکھیو عبداللہ گوٹھ کے دکاندار ظفر شاہ کے بعد گزشتہ رات مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش میں مزاحمت پر گھر کے مالک 45 سالہ محمد ایاز لاشاری ولد محمد رمضان کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ڈاکو فرار
اطلاع پر اہل علاقہ اکٹھےہو گئے شاہ لطیف پولیس نے پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا ورثاءمقتول کی میت لیکر آبائی گاؤں لاڑکانہ روانہ ہوگئے ورثاء کا کہنا تھا تدفین کے بعد واپسی پر مقدمہ درج کرائینگے
