پنوعاقل(شہریار عباسی )
مہران کالونی میں سے لیکچرار کا نوجوان بیٹا پر اسرار طور پر گم،
ورثا کی جانب سے اغواہ کا شک، سٹی تھانہ پر واقع کی رپورٹ درج،
بیٹے کو اغواہ کے بعد ای میل پر میسج کیا گیا ہے کہ آپ کے بیٹے کو
اغواہ کیا ہے، والد
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنوعاقل مہران کالونی میں سے
لیکچرار کا نوجوان بیٹا اسرار واگھو پر اسرار گم ہوگیا ہے ورثا کی
جانب سے اغواہ کا شک ظاہر کیا گیا ہے ایسی صورت حال کے بعد
ورثا میں سخت مایوسی بے چینی پھیلی ہوئی ہے لیکچرار احسان الله
واگهو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بیٹے کو اغواہ کے بعد ای میل
پر میسج موصول ہوا ہے کہ آپ کے بیٹے کو اغواہ کیا گیا ہے دوسری
جانب تقریب ایک ماہ قبل ملنے والی دھمکیوں کی درخواست ایف
آئی اے سکھر و اعلی حکام کو جمع کرائی گئی تھی واقع کی رپورٹ
سٹی تھانہ پر درج کرائی گئی ہے پولیس نے تحقیقات کا آغاز شروع کر
دیا ہے.
یہ خبر ( شہریار عباسی – ای این این نمائندہ ) نے ارسال کی ہے۔