(وسیم شبیر – ای این این نمائندہ )
میلسی .ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان سے شہری
نمائندوں محمد اسلم خان یوسفزئی مہر راشدمنظوراورملک رمضان
نے ملاقات کی جس میں ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے کہا کہ
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کے قیام
کیلئے پوری طرح چوکس ہیں تا ہم شہری بھی اپنے ارد گرد کے ماحول
پر مکمل نظر رکھیں اور کسی بھی شر پسندانہ کاروائی کی فوری
طور پر پولیس کو اطلاع دی جائے اس موقع پر سینئر صحافی شاہد
پردیسی ، وسیم شبیر،میاں ندیم ممتاز اور ڈی ایس پی میلسی
نعیم عباس ایس ایچ او تھانہ صدر محمد شمعون جوئیہ موجود بھی
تھے۔
یہ خبر (وسیم شبیر – ای این این نمائندہ ) نے ارسال کی ہے۔