شیر گڑھ (عبدالله پریس رپورٹر ای۔این۔این۔نیوز مردان )
مشہور سماجی اصلاحی تحریک تحصیل تخت بھائی نے دیرینہ 53 سالہ قتل مقاتلے کی دشمنی کو دوستی میں تبدیل کردیا۔
فریقین نے ہزاروں افراد کی موجودگی میں جرگہ ممبران کے سامنےقران پاک پر حلف لیکر ایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ لباس کلے/ شامیلات ھاتھیان کے رہائشی فریق اول عبدالرازق۔فضل خالق۔زرین خان وغیرہ فریق دوئم خان بھادر۔رحمان گل امان گل وغیرہ
خاندانوں کے درمیان 53 سال سے قتل مقاتلے کی دشمنی چل رہی تھی۔جسمی دونوں طرف سے کئ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔کہ اس دوران مشہور سماجی
اصلاحی تحریک کے بانی چیئرمین سہراب علی خان۔اور دیگر جرگہ ممبران ارشاد خان۔حاجی عبدالحلیم صافی۔محمد علی صافی۔حاجی قاسم خان اور دیگر مشران کی
راضی نامے کی کوشیش بار اور ثابت ہوئی۔
راضی نامے تقریب سے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم۔پی کے 55 کے ایم پی اے حاجی جمشید خان مہمند۔مفتی گل شاہ زیب۔
ارشاد خان ۔حاجی عبدالحلیم صافی۔مولانا ظاہر شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔تقریب میں علاقہ بھر کے ہزاروں افراد کے علاوہ دیگر جرگہ مشران حاجی عمل داد۔حاجی
رحمت اللہ۔چیئرمین ھمایوں خان۔ساجد گل۔زری داد۔سراج خان۔جاوید خان۔زاہد خان۔ ابرارخان۔ایس ایچ او تھانہ لوند خوڑ منظور خان۔پولیس چوکی عمراباد کے انچارج امان
شیر اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔
اس موقع پر فریقین کو ایک دوسرے سے بغلگیر کرایا گیا۔اور مبارک باد دیا۔فریقین نے جرگہ ممبران اور علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قرآن پاک پر حلف لیکر ایک
دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کرنے کا اعلان کردیا۔اور ائندہ کے لیے بھائیوں جسی زندگی گزارنے کا عہد کیا۔اور سماجی اصلاحی تحریک کے مشران کا خصوصی طور
پر شکریہ ادا کیا۔کہ انکی کوششوں سے نہ صرف ہماری دشمنی ختم ہو گئی۔بلکہ تنظیم نے 356 راضی نامے کئے۔جسمیں 28 قتل مقاتلے کی دشمنیاں شامل ہیں۔
راضی نامے سے پورے علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی